ذلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کا پہلا مرحلہ جیت لیا

لندن (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے وزیرِ اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیاہے۔لندن کی عدالت کی جج مسز جسٹس کیرن اسٹین نے روز ویلٹ ہوٹل کی ڈیل سے متعلق ریحام خان کی وضاحت تسلیم نہیں کی جبکہ ذلفی بخاری کا مؤقف قبول کر لیا۔ذلفی بخاری نے روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق ریحام خان کے عائد الزامات پر برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ریحام خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے عوامی مفاد میں قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے کو اٹھایا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close