برسلز (پی این آئی) یورپی یونین کے رکن ملکوں میں کووڈ ویکسین سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے افراد کے لیے سفری پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں۔ جس کا اطلاق گذشتہ روز سے ہوا ہے ۔ یورپی یونین کا ’کیو ایر کوڈ‘ ویکسین لگوانے کے بعد ڈیجیٹل صورت میں دستیاب ہے۔اس کوڈ کا مطلب اس بات کی تصدیق ہے کہ مذکورہ فرد کو یورپی یونین کی منظور شدہ ویکسین لگائی گئی ہے۔ منظور شدہ ویکسین میں بائیون ٹیک فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈیرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ اس وقت یونین کے 27 میں سے 21 ممالک نے اس سرٹیفیکیٹ کو تسلیم کر لیا ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے مہلک ویریئنٹ ڈیلٹا کے ممکنہ پھیلاؤ کے حوالے سے رکن ممالک او یونین میں تشویش پائی جاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں