پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نااہلی اور سستی،امتحانات سے صرف 12 دن پہلے نصاب کو محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(آئی این پی)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نااہلی اور سستی،امتحانات سے صرف 12 دن پہلے نصاب کو محدود کرنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کی نصابی کتب کو شارٹ کر دیا گیا۔نصابی کتب کو 45 فیصد تک شارٹ کیا گیا۔ٹیکسٹ بک بورڈ نے 14 اختیاری مضامین کو شارٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ منظور شدہ شارٹ کورسز کی تیاری 12 دن میں کیسے کریں ؟ لازمی کتب کے ساتھ ہی اختیاری مضامین کی کتابوں کو شارٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونا چاہیے تھا۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا موقف ہے کہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے تاخیر سے نصاب دیا گیا ۔کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث نصاب کو شارٹ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے جہاں دیگر شعبہ جات متاثر ہو ئے وہیں تعلیمی سرگرمیاں بھی کافی عرصے تک معطل رہیں جس کے باعث طلبا کا ہی حرج نہیں ہوا بلکہ تعلیمی شعبوں سے منسلک پرائیویٹ ادارے بھی شدید متاثر ہوئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں