موڈرنا ویکسین کی 25لاکھ ڈوز آج اسلام آباد پہنچیں گی

اسلام آباد(آئی این پی)امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ جمعہ کو( آج) پاکستان پہنچے گی، امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین کی 25لاکھ ڈوز آج اسلام آباد پہنچیں گی، پاکستان کو موڈرنا ویکسین کوویکس پروگرام کے تحت فراہم کی جارہی ہے،وزارت قومی صحت موڈرنا ویکسین کے استعمال کی گائیڈ لائنز پہلے ہی جاری کرچکی ہے جس کے مطابق موڈرنا ویکسین اوورسیز پاکستانیوں کو ترجیحا لگائی جائے گی، ملک میں موڈرنا ویکسین دائمی امراض کا شکار افراد کو لگائی جائے گی، ویکسین سعودی عرب، خلیج، یورپ، امریکا میں منظور شدہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close