قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعظم کی عدم شرکت پر بلاول بھٹو نے سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعظم کی عدم شرکت پر بلاول بھٹو نے سوال اٹھا دیا،چیئرمین بلاول بھٹونے کہا کہ اتنی اہم بریفنگ ہے وزیر اعظم عمران خان کیوں نہیں آئے، وزیر اعظم کو آج یہاں موجود ہونا چاہیئے تھا۔تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدار ت ہوا، نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری نے عسکری قیادت سے سوالات کئے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سی پیک کے مستقبل، خطے کی موجودہ صورتحال پر سوالات کئے، بلاول بھٹو زرداری نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد کی صورتحال پر سوالات کئے،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر بلاول بھٹو نے سوال اٹھا دیا،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اتنی اہم بریفنگ ہے وزیر اعظم عمران خان کیوں نہیں آئے،وزیر اعظم کو آج یہاں موجود ہونا چاہیئے تھا۔بلاول بھٹو کی جانب سے وزیراعظم کی عدم موجودگی کا نکتہ اٹھانے پر فوجی قیادت نے جواب دیا،ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے جواب دیا کہ ہمیں تو بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ وزیراعظم ایوان میں آئیں ،جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں