لوڈشیڈنگ میں کمی، حکومت نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے پیر تک کا وقت دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔دیہاتوں اور شہروں میں کئی کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری رات جاگ کر گزرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔بجلی کی طلب اور رسد میں فرق آنے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔مختلف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4سے 6،دیہی علاقوں میں 8 سے 10گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔اسی حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آر ایل این جی کی سپلائی بہتر ہونے پر پیر تک بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی۔تربیلا ڈیم اس وقت اپنی صلاحیت سے صرف 25 فیصد بجلی بنا رہا ہے۔تربیلا ڈیم سے اگلے ہفتے بجلی کی زیادہ پیدوار شروع ہو جائے گی۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کے کم بہاؤ کی وجہ سے کچھ بجلی گھر مکمل صلاحیت سے کام نہیں کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کچھ فیڈروں پر لوڈ شیڈنگ کا خدشہ ہے۔۔واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے تاہم پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مقررہ کوٹے سے کم بجلی دستیاب ہے ۔بتایاگیا ہے کہ لیسکو کو مقررہ طلب سی660 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوڈمینجمنٹ کے نام پر مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق پیک ٹائم میں لیسکو کی ڈیمانڈ 4700 میگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف شہری علاقوںمیں 4سی6جبکہ دیہی علاقوں میں 8گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی قلت بھی پیدا ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں