سعودی عرب کیلئے فلائٹس آپریشن بحال، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں پاکستانی سفیرلیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبرنے سعودی عرب کیلئے فلائٹس آپریشن بحالی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کیلئے پی آئی اے فلائٹس ایک ہفتے یا ایک مہینے میں بحال ہوجائیں گی ،پی آئی اے فلائٹ آپریشن بحالی کیلئے سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی ویکسین کی منظوری کیلئے سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں، سعودی وزارت صحت کی ٹیم اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کیلئے پی آئی اے فلائٹس ایک ہفتے یا ایک مہینے میں بحال ہوجائیں گی ،ہم مسلسل سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔ مزید برآں اُردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے گزشتہ روز جدہ میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل سے ملاقات کی ہے۔بلال اکبر نے کورونا وبا پر قابو پانے کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے کامیاب اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اورامید ظاہر کی کہ سعودی عرب سے پاکستان کے لیے پروازیں جلد بحال ہوں گی۔ورنر مکہ مکرمہ نے سفیر پاکستان کا اپنے دفتر میں خیر مقدم کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان گرمجوش تعلقات کو اُجاگر کیا اورآنے والے دنوں میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہا رکیا۔ سفیر پاکستان بتایا کہ گورنر مکہ سے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، قیدیوں کی رہائی اور سعودی عرب سے پاکستان کے لیے پروازوں کی بحالی پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے گورنر مکہ سے درخواست کی کہ ابتدائی مرحلے میں ان پاکستانیوں کو مملکت آنے کی اجازت دی جائے جنہوں نے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لگوالی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر سعودی حکومت نے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے اقامہ ہولڈرز کو پہلے مرحلے میں آنے کی اجازت دی تو اس کے لیے پی آئی اے خصوصی پروازیں چلانے کے لیے انتظامات کرے گی۔ اس حوالے سے سفارتخانہ مملکت اور پاکستان میں پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close