تحریک انصاف کا تگڑا سیاسی یاکر، سابق وزیراعلیٰ سندھ پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کےد وران سابق وزیرا اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔سما نیوز کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اور سابق وزيراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحيم پاکستان تحريک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں ،وزیراعظم سے ملاقات سے ایک روز قبل انہوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی تھی۔تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، عمران خان سے سندھ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔واضح رہے کہ ارباب غلام رحیم سابق صدر پرویز مشرف دور میں وزیراعلیٰ سندھ رہے تھے، اس وقت وہ مسلم لیگ ق کا حصہ تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close