13 ہزار نئی بھرتیاں، نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کے لیے 189 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تیسرے سال میں لاہورکو 86 ارب کے ترقیاتی منصوبے دے رہے ہیں، ٹھوکر نیاز بیگ پر بس ٹرمینل اور لاہور میں ایک ہزاربیڈکا اسٹیٹ آف دی آرٹ جنرل اسپتال بنایا جائے گا جب کہ 31 دسمبر تک ہیلتھ کارڈز صوبے بھر میں تقسیم کیے جائیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جب کہ صوبے میں ریسکیو ہیلی کیب چلائی جائے گئی جس کیلئے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close