خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کے ملزم کوقید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی شہر میں سڑک پر جاتی خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کے مقدمے میں فوری سماعت مکمل کرتے ہوئے مقامی عدالت نے ملزم انیس اقبال کو ایک سال قید با مشقت اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزم انیس اقبال نے عدالت میں خاتون سے پرس چھیننے کا اقبال جرم کیا تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید دو مہینے زیادہ قید کاٹنا ہو گی۔ واضح رہے کہ 23 جون بدھ کے روز راولپنڈی کے علاقے ریس کورس میں ایک موٹر سائیکل سوار نے راہ چلتی خاتون کو برقعے سے کھینچ کر گرا دیا اور پرس چھین کر بھاگ گیا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور جلد ہی گرفتار کر کے سزا بھی دلوا دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close