زلفی بخآری نے بلاول بھٹو کے خلاف 10 کروڑ پاؤنڈ کے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف 10 کروڑ پاؤنڈ کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول کو حقائق کا کچھ نہیں معلوم اور ناقص سمجھ کے باعث وہ کچھ جانتے بھی نہیں ہیں، بلاول اپنے بیان کو واپس لیتے ہوئے غلطی تسلیم کریں اور میڈیا کے سامنے معافی مانگیں۔ سابق معاون خصوصی کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حلف دیں کہ بلاول بھٹو زرداری اس طرح کے بدنامی پر مبنی ریمارکس نہیں دہرائیں گے۔ لیگل نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری نے 14 روز میں معافی نہ مانگی تو پھر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close