اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت گذشتہ سال جاری ہونے والے فنڈز کی تفصیلات جاری کر دی گئیں ہیں ۔دستاویزات کے مطابق حکومت نے پی ایس ڈی پی کی مد میں 658 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد جاری کئے جبکہ وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 425ارب 75کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 115 ارب44 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے ۔ این ٹی ڈی سی اور پیپکو کیلئے 51ارب 24کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی ہے ۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 37 ارب روپے سے زائد رقم جاری کی گئی ہے ۔ کابینہ ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 24ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری ، وزارت آبی وسائل کیلئے 71ارب 93 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 103 ارب 33کروڑ روپے کے فنڈز جاری کی گئی ہے ۔ وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 11 ارب24کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے ۔ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 16 ارب 47کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔ اعلی تعلیمی کمیشن کیلئے 28 ارب 12 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے ۔ ریونیو ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں 89ارب 67کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے ۔ ایرا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1 ارب 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ این ڈی ایم اے کیلئے 27 ارب 50 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔۔۔۔ ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں