بہاولپور ( آن لائن )بہاولپور میں موٹر سائیکل سواروں نے دو کمسن لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور دونوں کو راستے میں پھینک کر فرا ر ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانا دھوڑکوٹ کی بستی لوہاری والی کی رہائشی کمسن سمیرا بی بی اپنی سہیلی امیمہ بی بی کے ہمراہ سودا سلف لے کر پیدل گھر جا رہی تھیں کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار محمد اظہر اور محمد صدیق درکھان نے لڑکیوں کو گھر تک چھوڑنے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر دونوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد راستے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق زبردستی زیادتی کا نشانہ بننے والی سمیرا کے والد کی مدعیت میں تھانا دھوڑکوٹ نے مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں