بجلی کا بحران شدید ہو گیا، غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا دورانیہ کتنےگھنٹے تک جائے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی)  بجلی کا بحران بدستور جاری ہے اور ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔بجلی کے محکمے کے ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار میگاواٹ ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ملک بھر میں آٹھ سے دس گھنٹے تک بجلی کی بندش سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے۔ان ذرائع کے مطابق آئی پی پیز سے پیداوار 13 ہزار میگاواٹ ہے۔ آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال کا سامنا ہے۔ آئیسکو کو بجلی کی فراہمی 1700 میگاواٹ جبکہ طلب 2200 میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close