پاکستان، کورونا سے ہلاکتوں کا نیچے آتا ہوا گراف تشویشناک حد تک اوپر جانے لگا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس سے ہلاکتوں کانیچے آتا ہو اگراف ایک با رپھر تشویشناک حد تک اوپر جانے لگا ہےاور گذشتہ 24 گھنٹے میں 40 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46 ہزار 145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1037 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 40 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری ویب سائیٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.2 فیصد رہی۔پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22321 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 58 ہزار 408 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 836 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 4320 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 767 ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close