بلاول زرادری نے وزیراعظم عمران خان کی پیشکش مسترد کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نے انتخابی اصلاحات پر وزیراعظم عمران خان کی پیشکش مسترد کردی ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔حکومت الیکشن کمیشن کو طاقتور بنانے کے بجائے کمزور کر رہی ہے، ہم جانتے ہیں پی پی کو روکنے کے لیے بار بار دھاندلی کی گئی۔ملک میں انتخابی اصلاحات جب بھی ہوئے متفقہ طور پر ہوئے ہیں۔ بجٹ کے بعد ملکی معیشت مزید گراوٹ کا شکار ہو گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کو کانفرنس کی دعوت دی ہے، پیپلز پارٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔عوام وزیر اعظم کا لیکچر نہیں سننا چاہتے، لوگ جانتے ہیں ان تین سالوں میں غربت اور بیروزگاری میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close