فلسطینی شہری کی مہلک بیماری میں مبتلا بیٹی کے علاج کیلئے وزیراعظم عمران خان سے دردمندانہ اپیل

غزہ (پی این آئی )فلسطینی شہری نے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے وزیراعظم عمران خان سے مددکی اپیل کی ہے۔غزہ کے رہائشی یوسف حسن کی 15 سالہ بیٹی وَلاء یوسف ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہے ۔اس بیماری میں ہڈیوں کی نشونما بے ترتیب ہونے لگتی ہے جس کے باعث مریض چلنے پھرنے حتیٰ کہ اٹھنے بیٹھنے کے بھی قابل نہیں رہتا۔ولاء یوسف کی خالہ نے ٹوئٹر پر یوسف حسن کا خط اور باپ بیٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں، خط میں یوسف حسن نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ وَلا ء کے علاج میں مدد فراہم کریں تاکہ ان کی بیٹی دیگر بچوں کی طرح نارمل زندگی گزارسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close