اپوزیشن اتحاد سے راہیں جدا، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو بھی جھٹکا دیدیا

کراچی (پی این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں کی عدم شرکت پر اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 14 اراکین قومی اسمبلی بجٹ منظوری کے وقت ایوان سے غائب تھے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے آج بھی قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے 15 سے زائد ارکان ایوان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بجٹ منظور کرانے میں آسانی ہوئی۔بجٹ کی منظوری کی وقت اپوزیشن کے 138 ارکان موجود تھے،تاہم پیپلزپارٹی کے دو جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے 14 ارکان غائب تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close