اسلام آباد (آئی این پی ) پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کے باعث اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کا یہ عالم تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 14 اراکین قومی اسمبلی بجٹ منظوری کے وقت ایوان سے غائب تھے۔ جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے آج بھی قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے 15 سے زائد ارکان ایوان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بجٹ منظور کرانے میں آسانی ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں