سندھ اسمبلی، پی ٹی آئی کے احتجاج پر ایم کیو ایم ناراض، جی ڈی اے کا اظہار لاتعلقی

کراچی(آئی این پی ) بجٹ سیشن کے دوران سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں تتر بتر ہو گئیں، پی ٹی آئی کے احتجاج پر ایم کیو ایم ناراض جبکہ جی ڈی اے نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن جماعتوں میں پھوٹ پڑ گئی، سندھ اسمبلی کے احاطے میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی علی عزیز سے خوب شکوے کئے۔ کنور نوید نے کہا کے پی ٹی آئی نے کوئی مشاورت نہیں کی، احتجاج صرف تقریر کے لیے کیا جا رہا ہے مسائل کے لیے نہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد کی ایک اور جماعت جی ڈی اے نے بھی پی ٹی آئی کے احتجاج پر لا تعلقی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close