تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ، حکومت نےعوام دوستی کی مثال قائم کر دی

مظفرآباد (آئی این پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار ناہید عباسی نے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی پوری کیبنٹ کو مسلم لیگ ن کا پانچواں بجٹ بھاری اکثریت سے پاس کروانے پر مبارکباد دی ہے انھوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نیاگلے مالی سال کے لیے ایک کھرب 41ارب 40کروڑ مقرر کر کے ایک مثال رکھ دی ہے۔تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ عوام دوستی کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر لگائے جانے والے ظالمانہ لاک ڈاون کے خلاف فاروق حیدر اور مسلم لیگ ن نے جس طرح پوری دنیا میں آواز بلند کی ہے وہ تاریخ کا درخشاں باب ہے جو ہمیشہ افق پر چمکتا رہے گا۔فاروق حیدر آزاد کشمیر کی ترقی چاہتے ہیں۔کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن ایک بار پھر حکومت بنائے گی کارکنان مسلم لیگ ن گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائیں اور مخالفین کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تعمیر وترقی کو فروغ دیا کچھ سیاسی نابالغوں کو پوائنٹ سکورنگ کے علاوہ اور کوئی کام نہیں وہ قائد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان پر تنفید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔مسلم لیگ ن کی کارکردگی ماضی کی تمام حکومتوں پر بھاری ہے اگر عوام موازنہ کرنا چاہتی ہے تو مسلم لیگ ن کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی آمدہ الیکشن کے اندر مسلم لیگ ن دوبارہ سرخرو ہو کر حکومت بنائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close