وہ صوبہ جس نے گرمیوں کی چھٹیوں کے فیصلے پر یوٹرن لے لیا، صرف آٹھویں جماعت تک چھٹیاں ہوں گی

پشاور (پی این آئی) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے گرمیوں کی چھٹیوں کے فیصلے پر یوٹرن لے لیا۔محکمہ تعلیم نے اپنے ہی اعلامیے کو تبدیل کر دیا۔نئے فیصلے کے تحت گرمیوں کی چھٹیاں صرف آٹھویں جماعت تک ہوں گی۔نویں سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز بورڈ امتحانات کی وجہ سے جاری رہیں گے۔ گذشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا کا یکم جولائی سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے صوبوں اور وفاقی آکائیوں کو تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختیار دیئے جانے کے بعد صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے اہم اعلان کیا۔مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا اور یکم اگست تک اسکول بند رہیں گے۔انہوں نے والدین اور بچوں سے درخواست کی کہ وہ ان چھٹیوں میں حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔علاوہ ازیں وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں موسم گرما کی 11 روزہ تعطیلات یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری و نجی اسکول اور مدارس یکم جولائی 2021 سے 11 جولائی 2021 تک بند رہیں گے۔اب اس فیصلے میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے موسم گرما کی دی گئی تعطیلات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں تبدیلی کر دی ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب گرمیوں کی چھٹیاں صرف آٹھویں جماعت تک ہوں گی۔جبکہ نویں سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز بورڈ امتحانات کی وجہ سے جاری رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close