حریم شاہ کی پیپلزپارٹی کے صوبائی رکن اسمبلی سے شادی ؟ بلاول زرداری بھی میدان میں آگئے، واضح اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ کے کسی صوبائی وزیر نے حریم شاہ سے شادی نہیں کی، یہ ’شوشہ‘ اور مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے، ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے سندھ کے صوبائی وزیر سے شادی کے بیان پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ردعمل سامنے آ گیا- تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے کسی بھی صوبائی وزیر کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے شادی کی خبر کو ’شوشہ‘ اور مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دے دیا۔زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد بلاول سے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے استفسار کیا کہ ’کچھ دنوں سے سندھ حکومت میں ایک دلہے کی تلاش ہے آپ کو اس معاملے کا علم ہے‘۔ ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی سے شادی کرلی- سوال سن کر بلاول بھٹو زرداری پہلے مسکرائے لمبی آہ بھری اور پھر اپنے انداز میں بولے ’یہ شوشہ ہے شوشہ، مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی باتیں لے آتے ہیں، یہ سب ایسے ہی ہے ایسی حرکتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اسی قسم کی کوئی بات ہوئی ہے‘۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے اعلان کے بعد اراکین سندھ اسمبلی میں بھی کھلبلی مچ گئی جبکہ اراکین سندھ اسمبلی کی بیگمات بھی چوکنا ہو گئیں۔ تاہم اب اس معاملے پر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بھی رد عمل دے دیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دشمنوں کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔ حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں اُن کو ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔ قبل ازیں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی اس معاملے پر رد عمل دیا تھا۔ انہوں نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گذار رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ برائے مہربانی بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جبکہ صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے حریم شاہ کی خبر کو ڈرامہ اور پبلسٹی اسٹینڈ قرار دےد یا تھا اور کہا تھا کہ اس سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ خودکشی کر لیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے، پوری خبر حریم شاہ کی اپنی بنائی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close