جو حکمران بھی غیرت کی بات کرتا ہے عوام اس سے جڑ جاتے ہیں، جے یو آئی نے بھی وزیراعظم عمران خان کے موقف کی حمایت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں تقریر کی جے یو آئی ارکان نے بھی حمایت کی ہے اور وزیراعظم کے موقف کو اپنا موقف قرار دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران افغان پالیسی کے حوالے سے دو ٹو ک موقف اپنایا کہ پاکستان ایک اور جنگ میں شریک نہیں ہوسکتا۔جمعیت علما اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے کہا ’وزیراعظم نے غیرت کی بات کی ہم بھی یہی بات کرتے ہیں۔جو حکمران بھی غیرت کی بات کرتا ہے عوام اس سے جڑ جاتے ہیں،عمران خان نے افغانستان کے حوالے سے جو پالیسی اختیار کی ہے وہ اچھی اور بہتر بات ہے۔جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ہم اس پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close