ملکی ممتاز عالم دین انتقال کر گئے

کراچی(پی این آئی )جامعہ بنوریہ نیوٹاؤن کے مہتمم اعلیٰ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی انتظامیہ جامعہ بنوریہ کی جانب سے جاری بیان میں مولانا عبدالرزاق کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ علامہ مرحوم بنوری ٹاؤن میں شیخ الحدیث کی خدمات انجام دے رہے تھے۔انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔علامہ عبدالرزاق اسکندر کو مفتی نظام الدین شامزئی کی شہادت کے بعد جامعہ بنوریہ نیو ٹاؤن کے شیخ الحدیث مقرر کیا گیا تھا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مولانا عبدالرزاق اسکندر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close