تبدیلی کی خبروں پر وزیر اعلیٰ کا مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ غلط فہمی دور کرلیں، میں پانچ سال پورے کروں گا اور کسی کی خواہش پر کہیں نہیں جاؤں گا، جب تک پارٹی قیادت چاہے گی عہدے پر رہوں گا۔ وزیراعلیٰ نے اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کے لیے نیب چھاپوں کو نامناسب قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اچانک چھاپا مارا جاتا ہے،کہیں اور عدالت کا حکم آتا ہےکہ دس دن پہلے بتائیں۔ مراد علی شاہ نے سندھ میں اپوزیشن کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے وقت اپوزیشن نے بہت شور ڈالا، بجٹ تقریر کے وقت خود اپوزیشن سے رابطہ کیا، اسمبلی میں 4 دن تک بڑے اچھے ماحول میں کام ہوا لیکن پانچویں دن اپوزیشن کی ایک جماعت نے شور شرابا کیا، اپوزیشن حکومت کو تقریر کرنے کا موقع نہیں دے رہی تھی، اسپیکر نے پانچویں دن اپوزیشن کو بلاکرکہا کہ کارروائی کو بہتر ماحول میں چلایا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close