فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری، ن لیگی ایم این اے کو جرمانہ کر دیا گیا

سیالکوٹ (پی این آئی) پی پی 38 کےضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن پنجاب نے ن لیگی ایم این اے ارمغان سبحانی کو 49 ہزار روپے جرمانہ کردیا جب کہ فردوس عاشق اعوان کو بھی وارننگ نوٹس جاری کردیاہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فردوس عاشق اعوان کو وارننگ نوٹس جاری کیا جس کے بعد وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے حلقے میں دوبارہ داخل نہ ہونےکی یقین دہانی کرادی ہے۔الیکشن کمیشن پنجاب کے اعلامیے کےمطابق پی پی 38 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگی ایم این اےارمغان سبحانی کو 3 روز میں جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عدم ادائیگی پر ارمغان سبحانی کےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close