اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا ایس او پی کے تحت پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا، بھارت اور جنوبی افریقا سمیت کیٹگری سی میں شامل ممالک پر پابندی برقرار رہے گی۔سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی میں شامل ممالک سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے مسافروں کو ہی پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔کیٹگری سی میں شامل ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو پرواز سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستان پہنچے پر ائیرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔سی اے اے نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت، بنگلا دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، جنوبی افریقہ سمیت 26 ملکوں کو کیٹگری سی میں رکھا گیا ہے۔ سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری 15 جولائی تک قابل عمل ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں