وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی نظامت تعلیم(ایف ڈی ای) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ فیڈرل ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلبا کو ہونگی اور اساتذہ کو نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close