اپوزیشن کی وفاقی بجٹ کے حوالے سے مزاحمت اور مخالفت کے غبارے سے ہوا نکل گئی، فرخ حبیب

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی وفاقی بجٹ کے حوالے سے مزاحمت اور مخالفت کے غبارے سے ہوا نکل گئی، قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین اور تمام اتحادیوں کے شکر گزار ہیںجنہوں نے عوامی بجٹ کو اکثریت کیساتھ پاس کردیا۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین اور تمام اتحادیوں کے شکر گزار ہیںجنہوں نے عوامی بجٹ کو اکثریت کیساتھ پاس کردیا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے کی دعوے دار اپوزیشن کے اپنے اراکین اسمبلی سے غیر حاضر تھے۔ان کی مزاحمت اور مخالفت کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close