کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا۔منگل کو میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہورہے ہیں ،اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ سندھ اسمبلی میں ہماری جماعت کیساتھ کیے گئے ناروا سلوک کے باعث ہے اور اپنا تحریری استعفیٰ (آج )بدھ کو اسپیکر سندھ اسمبلی کو پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین کو صوبائی اسمبلی میں آنے نہیں دیا گیا اوراس سے قبل ہمارے رہنماوں کو اسمبلی سیشن کے دوران مائیک کھولنے کی اجازت تک نہ دی گئی،یہ اسمبلی آج سے غیر جمہوری ہوگئی ہے، آج ہمارے 5 ایم پی ایز کو اسمبلی کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ ایوان میں اپوزیشن کو کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا۔ فردوس نقوی نے کہا کہ اگر سڑکوں پر ہی احتجاج کرنا ہے تو پھر ایوان کی رکنیت نہیں چاہیے ۔(م ا)
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں