سابق حکمرانوں نے کام کم ڈھنڈورا زیادہ پیٹا، عثمان بزدار

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے کام کم کیا لیکن ڈھنڈورا زیادہ پیٹا، ماضی کی حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت کے ذریعے تباہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارباب غلام رحیم نے عوام دوست بجٹ پر عثمان بزدار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا، کاش سندھ حکومت بھی عوامی فلاح کیلئے پنجاب کو رول ماڈل بنائے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مختصر مدت میں جو کام کیے سابق حکومتیں 70 سال میں نہ کرسکیں، ہم بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں، ترقی کے سفر میں دیگر صوبوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close