ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں چوری، اطالوی سفارتخانے کے لاکر روم سے ایک ہزار شینجن ویزہ اسٹیکرز غائب

اسلام آ باد (آئی این پی ) ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے ایک ہزار شینجن ویزہ سٹکرز چورائے ہیں۔ اطالوی سفیر نے وزارت خارجہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو جامع تحقیقات کے لیے ہنگامی خط ارسال کیا ہے۔ چوری شدہ 750 شینجن ویزہ سٹکرز کے سیریل نمبرز ITA041913251 تا ITA041914000 ہیں اور 250 ویزہ سٹکرز کے سیریل نمبرز ITA041915751 تا ITA041916000 ہیں۔ اطالوی سفارتخانے نے پاکستان کے تمام داخلی، خارجی راستوں پر سخت جانچ پڑتال کی استدعا کی ہے۔ پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ان سیریل نمبرز کے ساتھ ویزا حامل پاسپورٹس پر کڑی نظر رکھی جائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے پاسپورٹس کے حامل افراد کو گرفتار کیا جائے جن پر چوری شدہ ویزہ اسٹیکرز کا نمبر درج ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں