لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی مرکزی رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ کل شہبازشریف اسمبلی نہیں آئے تو ن لیگ ،پیپلزپارٹی میں کھلی جنگ ہوگی، دونوں اپوزیشن جماعتوں میں کھلی جنگ ہوئی تو پھرباپ کو بھی باپ بنانا پڑا تو بنائیں گے، شہبازشریف نہیں آئے تو قومی اسمبلی میں بھی سینیٹ جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل شہبازشریف اسمبلی نہیں آئے تو سینیٹ جیسی صورتحال ہوسکتی ہے، شہبازشریف کی عدم موجودگی میں ن لیگ ، پیپلزپارٹی میں کھلی جنگ ہوگی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کھلی جنگ ہوئی تو پھرباپ کو بھی باپ بنانا پڑا تو بنائیں گے۔انہوں نے بجٹ اجلاس سے متعلق بتایا کہ ہمیں آج بجٹ منظور نہ ہونے سے متعلق بڑی امیدیں تھیں لیکن اس کے برعکس نکلا، مسلم لیگ ن اپنے ایم این ایز کو نہیں سنبھال سکی، شہبازشریف نے اگر اجلاس میں نہیں آنا تھا تو بلاول بھٹو کو بتانا چاہیے تھا، بلاول بھٹو کو بتا دیتے کہ میں نہیں آسکتا خود سنبھال لینا۔شہبازشریف کا سافٹ کارنر حکومت سے متعلق نظر آرہا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ نوازشریف اور شہبازشریف میں اتفاق ہے۔نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں میچور لوگ ہیں، شرارتی بچے ن لیگ میں ہیں۔ آنے والے دنوں میں نہیں لگتا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ساتھ چلے گی، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گرانے کیلئے ہم نے پوری تیاری کرلی تھی ، ہماری چودھری برادران سے بات ہوچکی تھی، وزیراعلیٰ کا نام بھی فائنل ہوگیا تھا، 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے والے تھے، آخری لمحات میں کہا گیا کہ نوازشریف پنجاب حکومت نہیں گرانا چاہتے، ایک بھائی نہیں چاہتا وفاقی حکومت گھر جائے دوسرا بھائی نہیں چاہتا پنجاب حکومت گھر جائے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء طلال چودھری نے کہا کہ نظام کو بہتر کرنا چاہتے ہیں صرف حکومت نہیں بھیجنا چاہتے، غلطیاں ہوتی رہتی ہیں، ہم نے استعفے تیار رکھے تھے لیکن پیپلزپارٹی بھاگ گئی۔ شہبازشریف بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے جارہے تھے ان کو راستے میں کزن کے انتقال کی خبر ملی، کزن کے انتقال کے باعث شہبازشریف اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں