خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں نے بھی گرمیوں کی مختصر چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا نے بھی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے چھٹیوں کا اعلان کیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور مدارس یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔پنجاب نے بھی یکم جولائی سے یکم اگست تک اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close