ایک اور ملک نے پاکستان سے پروازوں پر پابندی لگا دی

منیلا(پی این آئی ) فلپائن جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بُری خبر یہ ہے کہ فلپائنی حکومت نے پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں پر عائد سفری پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ فلپائنی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان، بھارت، سری لنکا، یو اے ای، نیپال، بنگلہ دیش اور عمان کے شہری 15 جولائی تک فلپائن کا سفر نہیں کر سکیں گے۔یہ فیصلہ کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر کیا گیا ہے۔ یہ بات فلپائن کے صدارتی ترجمان ہیری روک نے ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے فلپائن میں پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ تاہم ان ساتوں ممالک کے لیے فلپائن سے پروازوں کو جانے کی اجازت ہو گی۔اس کے علاوہ اوور سیز فلپائنیوں کو بھی بھارت، پاکستان سمیت ان سفری پابندی والے ممالک کا سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔فلپائنی افراد ان ممالک کا سفر کر سکتے ہیں تاہم کورونا کی صورت حال کے باعث انہیں بہت احتیاط برتنا ہو گی۔ 20 جون کو فلپائنی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جن سات ممالک کے مسافروں کے فلپائن آنے پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے،ان ممالک میں پھنسے فلپائنی ضرور اپنے وطن واپس آ سکتے ہیں۔ فلپائنی حکوتم کی جانب سے پہلے 29 اپریل سے 15مئی تک بھارت سے مسافر پروازوں کی فلپائن آمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔بعد میں یہ پابندی پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، عمان اور امارات سے آنے والے مسافروں پر بھی عائد کر دی گئی۔ فلپائن میں بھی بھارت میں پیدا ہونے والے کورونا کے ڈیلٹا ویرئینٹ کے اب تک 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ابتدا میں فلپائن میں ڈیلٹا کے 13 کیسز اس وقت رپورٹ ہوئے جب وطن واپس آنے والے فلپائنی کورونا کی اس خاص ٹائپ کا شکار پائے گئے۔ بعد میں بیرون ملک سے واپس آنے والے مزید 4 فلپائنی بھی اس وائرس کے شکار پائے گئے۔ ڈیلٹا ویریئنٹ، الفا ویریئنٹ کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔ اسی وجہ سے بھارت میں ڈیلٹا کے مریضوں کی تعداد چند روز میں ہی لاکھوں میں پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close