تحریک انصاف کی حکومت کیسے گرے گی؟ آصف علی زرداری نے حیران کن دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بجٹ اجلاس میںشرکت کے لئے قومی اسمبلی پہنچ گئے ۔ سابق صدر کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی بھی موجودتھے۔اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر ہمیں نظر بھی رکھنا ہے اور سوچ و بچار بھی کرنا ہے، افغانستان کی صورت حال خطرناک ہے، اس کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں۔ اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close