عشائیے سے سینئر ارکان غیر حاضر، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے نئے مالی سال کے بجٹ منظوری کے لیے تمام ارکان کو آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں مسلم لیگ ( ق) کے طارق بشیر چیمہ سمیت کئی سینئر ارکان کی عدم شرکت پر وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے عامر ڈوگر اور پرویز خٹک سے اس حوالے سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عشائیہ دیا گیا تھا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء اور اتحادی ارکان شریک ہوئے تھے۔۔۔۔۔

کورونا ویکسین لگانے والی ٹیم پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا گیا

بھوپال (پی این آئی) بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی دارالحکومت بھوپال کے نواحی گاؤں اومکارا سیونیا میں کورونا ویکسین لگانے والی ٹیم پہنچی اور کئی لوگوں کو ویکسین لگائی۔ اس دوران ایک مقامی شخص پریم سنگھ وشوکر نامی شخص نے آکر ٹیم کو گاؤں سے نکل جانے کیلئے کہا لیکن جب ٹیم کے ارکان نے انکار کیا تو اس نے کورونا ویکسین لگانے والی ٹیم پر ڈنڈے سے حملہ کردیا۔ اس اچانک حملے میں دو نرسیں بال بال بچیں لیکن ویکسین لگانے والا سامان ٹوٹ پھوٹ گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close