ہم معذرت خواہ ہیں، اماراتی ائیرلائن نے پاکستانیوں کو بری خبر سنا دی

دُبئی(پی این آئی) 7 جولائی سے پروازوں کی ممکنہ بحالی کی ٹوئٹ کرنے کے بعد ایمرٹس ائیرلائن کی ایک اور وضاحت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دبئی کے درمیان مسافر پروازوں کی بحالی سے متعلق ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔ایمرٹس حکام نے پیر کی شام کو 7 جولائی سے پروازوں کی ممکنہ بحالی سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹ کے بعد پھیلنے والی کنفیوژن سے متعلق معذرت کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ پاکستان سے پروازوں کی آمد پر عائد پابندی کب ختم ہو گی، اس فیصلے کا اختیار صرف اماراتی حکومت کے پاس ہے۔اس سے قبل پیر کے ہی روز ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان سے دبئی کیلئے مسافر پروازوں کی بحالی کے حوالے سے ٹوئٹس کی تھیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی شہریوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایمرٹس ائیرلائن کے نمائندے نے بتایا کہ ائیرلائن نے 7 جولائی سے پاکستان سے دبئی کیلئے پروازیں شیڈول کر رکھی ہیں، تاہم کرونا وبا کی وجہ سے صورتحال کسی بھی وقت بدل سکتی ہے۔ایمرٹس ائیرلائن 7 جولائی سے پاکستان سے دبئی کیلئے مسافر پروازوں کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم ہمیں علم نہیں کہ عائد سفری پابندیاں ختم کر دی جائیں گی یا ان پابندیوں میں مزید توسیع ہو گی۔ لہذا جو لوگ امارات کا سفر کرنے کے خواہش مند ہیں، وہ ایمرٹس ائیرلائن کی ویب سائٹ کا وزٹ کر کے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہیں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ 2 روز قبل امارات کی سب سے بڑی ائیرلائن ایمرٹس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان سے مسافر پروازوں کی دبئی آمد پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ائیرلائن پاکستان سے دبئی کیلئے اپنی مسافر پروازیں 6 جولائی تک معطل رکھے گی، تاہم پھر ہفتے کے روز ٹوئٹر پر ایک پاکستانی شہری کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ائیرلائن حکام کی جانب سے جواب دیا گیا کہ نہیں معلوم کہ پاکستان سے مسافر پروازوں کی دبئی آمد کی اجازت کب دی جائے گی، لہذا ایمرٹس کا پاکستان سے دبئی کیلئے کمرشل پروازوں کا آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close