کورونا سے طلبا کے نقصان کی تلافی کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کرینگے

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلبا کے نقصان کی تلافی کے لئے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان نجی اسکولزفیڈریشن کاشف مرزا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے باعث طلبا کابہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے اسکولوں کی چھٹیاں نہیں کریں گے۔صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن نے بتایاکہ کوروناکی صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے، مشاورت میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے سے سپورٹ ملتی ہے، 10ہزار اسکول پہلے ہی بند ہیں،50 فیصد بچے اسکولوں میں واپس نہیں آئے۔اس سے قبل بھی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے رواں سال بچوں کو موسم گرما کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ، کاشف مرزا نے کہاکہ ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی، اسکول کے اوقات کار صبح 7 سے 11 بجے ہوں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ گرمی کے باعث طلبا اسکول یونیفارم کے بجائے دیگر کپڑوں میں اسکول آسکتے ہیں، آن لائن تعلیم کی سہولت رکھنے والے اسکولز آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں