ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس، دستاویزات جمع نہ کروانے والے امیدواروں کی لسٹ جاری

لاہور (آن لائن)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کی قرعہ انداز ی میں شامل دستاویزات جمع نہ کروانے والے 481امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔کوائف جمع نہ کروانے والے امیدواروںکی لسٹ ایل ڈی اے کی ویب سائٹ www.lda.gop.pkپر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے امیدوار2جولائی 2021ء تک متعلقہ بینک میں اپنے کوائف جمع کرواسکتے ہیں۔بینکوںمیں دستاویزات جمع نہ کروانے والے کامیاب امیدواروں کے لئے یہ آخری موقع ہے۔ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس منصوبے میں قرعہ اندازی کے ذریعے 2ہزار سرکاری ملازمین کامیاب ہوئے تھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close