اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی ) نے کاروباری مراکز کی ٹائمنگ رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی،ان ڈور پر 50 فیصد،شادی کی تقریب آوٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت ہو گی۔صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے،نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا،نئی پابندیوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا۔پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی )کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں ملک میں جاری کورونا صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا۔نئی پابندیوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا۔این سی او سی اعلامیہ کے مطابق یکم جولائی سے کاروباری سرگرمیاں کے اوقات کار رات 10 بجے تک ہونگے۔ پیٹرول پمپ، میڈیکل سٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو 24/7 کھلنے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی اعلامیہ کے مطابق آوٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہو گی،صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے۔این سی او سی اعلامیہ کے مطابق شادی کی تقریب آوٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت ہو گی۔200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں