وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت کر دی، وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپنی ٹیم کو اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم کی اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت کی تصدیق کی ہے۔انکا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن اور الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے۔ اٹارنی جنرل اس معاملے پر اپوزیشن کی قانونی ٹیم اور الیکشن کمیشن کو بریفنگ بھی دیں گے۔ اپوزیشن کی تجاویز پر مبنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپنی ٹیم کو اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم کی اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close