حریم شاہ کا دولہا پہلے سے شادی شدہ نکلا، پہلی بیوی روٹھ گئی، حریم شاہ نے شوہر کا نام پبلک کرنے کیلئے شرط بتا دی

کراچی (پی این آئی)میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں، اُن کی پہلی بیوی روٹھ گئی ہے، وہ اپنی پہلی بیوی کو راضی کرلیں جس کے بعد ان کا نام پبلک کروں گی، حریم شاہ نے اپنے شوہر سے متعلق نئے انکشافات کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں۔حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے تاہم انہوں نے اب تک شوہر کی شناخت نہیں ظاہر کی ہے۔نجی ٹیلی ویژن چینل سے خصوصی گفتگو میں حریم نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہرپہلےسے شادی شدہ ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میری جس سےشادی ہوئی ہے، وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں اور اس وقت صوبائی وزیرہیں۔حریم کا کہنا تھاکہ میرےشوہرکراچی میں مقیم ہیں اوراسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ شوہر چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کے بعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی۔حریم شاہ کا کہنا تھاکہ اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی جارہی ہوں۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے شادی کی خبروں تردید کر دی ہے اور تحریک انصاف اور حلیم عادل شیخ پر جعلی پروپیگنڈہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر حریم شاہ سے منسوب گردش کرنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔سید ذوالفقار علی شاہ کی فیس بک پر کی گئی پوسٹ کے مطابق انکی جانب سے سندھ اسمبلی میں کی گئی حالیہ تقریر جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے ممبران کو “گدھا” کہا تھا ،اس کے بعد ہی اپوزيشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت تحریک انصاف ایسی گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے۔حلیم عادل شیخ اور پوری تحریک انصاف کو کہتا ہوں مقابلہ اسمبلی میں آکر کرو تمہاری یہ حرکتیں کبھی خاموش نہیں کروا سکتی۔مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں چیلنج کرتا ہوں حلیم عادل شیخ کو ہمت ہے تو اسمبلی میں مقابلہ کرے۔رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ان جعلی پروپیگنڈہ سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے یہ اپنی گھٹیا سیاست کے لیئے کسی کی ماں بہن کی عزت کے ساتھ کھیلتے ہیں۔حریم شاہ کا دولہا پہلے سے شادی شدہ نکلا، پہلی بیوی روٹھ گئی ، حریم شاہ نے شوہر کا نام پبلک کرنے کیلئے شرط بتا دی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close