عدالت نے مفتی عزیز الرحمٰن سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) مقامی عدالت نے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کے ملزم عزیزالرحمان کو تین دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جیل بھیج دیا، انہیں کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ رانا ارشد کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں، ملزم عزیز الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔خیال رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔طالبعلم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں