ٹنڈو آدم میں ٹرین کی ایل پی جی ٹینکر سے ٹکر، ڈرائیور اور مالک کے خلاف مقدمہ درج

ٹنڈو آدم (پی این آئی) سندھ کے شہر ٹنڈو آدم کے قریب گزشتہ روز ٹرین سے ایل پی جی ٹینکر کے ٹکرانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس حوالے سے ریلوے افسر محمد عدنان کی مدعیت میں مقدمہ ریلوے تھانہ حیدرآباد میں درج کیاگیا جس میں ٹینکر ڈرائیور اور مالک کو نامزد کیا گیا ہے۔ سندھ کے شہر ٹنڈو آدم کے قریب ایل پی جی ٹینکر رحمان بابا ایکسپریس کی زد میں آگيا۔ ریلوے حکام کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں رحمان بابا ایکسپریس کا ڈرائیوراور اسسٹنٹ زخمی ہوا اور ٹینکر ڈرائیور کی غفلت سے ایل پی جی ٹینکر بند پھاٹک توڑ کر انجن سے ٹکرایا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس خدا آباد ریلوے پھاٹک پر ایل پی جی ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سےاتر گئیں تھیں۔ ٹرین کی ٹکر سے ایل پی جی ٹینکر ڈاؤن ٹریک پر گرگیا تھا جس کے باعث گھنٹوں تک اپ اور ڈاؤن ٹریک ریل گاڑیوں کی امد و رفت کے لیے بند رہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close