اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے نے پی پی رہنما مسعود الرحمٰن کی چیف جسٹس پاکستان کے خلاف تقریر کے معاملے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ویڈیو کی فارنزک لیبارٹری کی تحقیقاتی رپورٹ میں جمع کرائی اور کہا کہ توہین عدالت کے مرتکب مسعود الرحمٰن عباسی کی ویڈیو اصلی ہے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ مسعود الرحمٰن عباسی کی ویڈیو 2 منٹ 15 سکینڈ پر مشتمل ہے، جس کے کسی بھی حصے کو ایڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو پہلے فیس بک پر 2 اکاؤنٹس کے ذریعے اپ لوڈ کی گئی، بعدازاں ویڈیو یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کی گئی۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں مسعودی الرحمٰن عباسی کی تمام تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بینچ 28 جون کو کیس کی سماعت کرے گا، عدالت نے آئی جی سندھ کو ملزم کو پیش کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں