لاہور (آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں محنت اوراخلاص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی وخوشحالی کی منزل طے کرے – اپوزیشن ٹولہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے-اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں -بدقسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو پس پشت ڈالا ہوا ہے-عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں -ان عناصر کے ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے-سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا- پی ڈی ایم کے غیر فطری اتحاد کا شیرازہ بکھر چکا ہے-اپوزیشن عناصر کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے-مایوسی کا شکار پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا-اپوزیشن کا طرز عمل مکمل طورپر غیرجمہوری ہے-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جرأت کے ساتھ عوامی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے-ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا، آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں -وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کئے-لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے-کرپشن میں ملوث ٹولہ لوٹی گئی دولت کا تحفظ چاہتا ہے-ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں راہزن ہیں -وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا- #/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں