پاکستان میں صنعت و تجارت کی ترقی سے قومی معیشت مستحکم ہوئی، صادق سنجرانی

کراچی(آن لائن)چیئرمین سینیٹ آف پاکستان صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی فراخدلانہ پالیسیوں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ صنعت کاروں اور تاجروں کو کاروباری ترقی بالخصوص برآمدات کے مواقع فراہم کرنے اور بالخصوص پاکستان میں صنعت و تجارت کی ترقی سے قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے یہ بات یو کے پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔وفد میں یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹر کے صدر خورشید برلاس، انٹرنیشنل سیکرٹری جنرل عطائ￿ الحق،فہدبرلاس اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے یو کے پاکستان بزنس کونسل کا کردار قابل فخر ہے – انہوں نے کہا کہ یو کے پاکستان بزنس ایوارڈ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اور حاصل کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی – اس موقع پر یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹر کے صدر خورشید برلاس نے کہا کہ ملکی برآمدات کے فروغ اور معاشی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار بخوبی ادا کرتے رہیں گے اور یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن کام کرتی رہے گی #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close