29 جون کے بعد چند دن گیس کی فراہمی مزید کم ہونے کا خدشہ، عوام کیلئے بری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)ملک میں 29 جون کے بعد چند دن گیس کی فراہمی مزید کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے لیے گیس سپلائی میں 150 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا امکان ہے۔دوسری جانب سوئی ناردرن کے لیے گیس سپلائی 600 ایم ایم سی ایف ڈی کم ہوگی، سات جولائی کے بعد ملک میں گیس سپلائی معمول پر آجائیگی۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار گرمیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اوراگر وفاقی حکومت نے اس کی بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے گئے تو گھریلو اورصنعتی صارفین کیلئے شدید پیدا ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close